اسلام آباد(سی بی این پاکستان)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں 12ارکان خیبرپختونخوااسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماو?ں اور کارکنوں کیخلاف 26نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے 12ارکان خیبرپختونخوااسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،پی ٹی آئی کے 3ایم این ایز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔عمر ایوب، عرفان سلیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے،ایم پی ایز بابرسلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود، عجب گل ودیگر کے نام شامل ہیں،پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں جاری کئے گئے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
26نومبر احتجاج کیس؛12ارکان خیبرپختونخوااسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
23
