Home پاکستانپاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک گیر اسکریننگ کا فیصلہ

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک گیر اسکریننگ کا فیصلہ

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر حکومت نے ملک گیر اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کیڈائریکٹرڈاکٹر ضیا داوڑ کیمطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ڈاکٹرضیا داوڑ نے بتایاکہ 12 سال سے زائد عمر کے ہرشہری کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائیگی،ملک بھر میں مجموعی طور پر 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکریننگ،ٹیسٹنگ اور علاج تین مراحل میں ہوگا،تشخیص اورعلاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی،فی مریض اسکریننگ اور ٹیسٹنگ پر تقریباً ساڑھے 7 ہزار روپے،علاج پر 64 ہزار روپے تک خرچ کا تخمینہ ہے۔ڈاکٹرضیا داوڑکا کہنا ہے کہ تمام وفاقی ملازمین کے بھی ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کرائے جائیں گے،ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی سفارش کی جائے گی،تمام وزارتوں میں اسکریننگ کے لیے کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے۔مزید کہا کہ ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی، 18 سرکاری اسپتالوں میں اسکریننگ اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی،پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ شروع کرنے پر غور جاری ہے۔