Home کھیلقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم

by adnan Shahid

دمبولا: (سی بی این سپورٹس) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر کمبی نیشن بنائیں گے، مستقبل میں بڑی ٹیموں کے خلاف اٹیکنگ اور بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت تین ون ڈے میچز کی سیریز آج سے شروع ہو گی، ٹی 20 سیریز کے مقابلے 31 جولائی، 2 اور 4 اگست کو شیڈول ہے۔