لاہور: (سی بی این پاکستان) ادکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کردی،تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ شامل تفتیش ہو چکی ہیں، ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ سمیرا کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔واضح رہے این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
15
