پشاور(سی بی این پاکستان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت فتح الملک علی ناصر، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت سعادت حسن، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی.اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری، ٹورازم پولیس کی تنخواہوں میں اضافے، کیمپنگ پوڈز اور ریسٹ ہا?سز کی آ?ٹ سورسنگ، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی ایڈوائزری کمیٹی کے قیام اور خیبرپختونخوا ٹورازم بوٹنگ سیفٹی ریگولیشنز 2026 کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کو اخراجات میں کمی لانے اور دستیاب وسائل کے موثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبے میں پیرا گلائڈنگ جیسی جدید سیاحتی سرگرمیوں کے آغاز پر بھی زور دیا،اجلاس کے فیصلے صوبے میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کے تحفظ، جدید سہولیات کی فراہمی اور سیاحت و ہاسپٹلٹی کے شعبے کو مزید مستحکم اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،
ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چھٹا اجلاس
25
