اسلام آ باد:(سی بی این پاکستا ن) کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائیگی جس کے بعد ملک بھرکے لییاگلیماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونیکا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17کروڑ روپے سے زائد کاریلیف مل رہا ہے تاہم جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت رواں ماہ اگست میں ختم ہوجائے گی،جس کے بعد اپریل تاجون2026کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے جو تقریبا ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا؟یہ فیصلہ نیپرا کرے گا۔
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
9
