Home پاکستانآیت نور کیس میں بڑی پیش رفت، نئی انویسٹی گیشن ٹیم 15دن میں رپورٹ دے گی

آیت نور کیس میں بڑی پیش رفت، نئی انویسٹی گیشن ٹیم 15دن میں رپورٹ دے گی

by adnan Shahid

ایبٹ آباد:(سی بی این پاکستان)قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے ارکان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات کی، جس میں ہری پور کی چار سالہ آیت نور کیس سمیت انسانی حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہری پور کی چار سالہ آیت نور کو انصاف ملے گا۔ان کے مطابق آیت نور کیس کی تحقیقات کے لیے نئی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو 15دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔شیر افضل مروت نے کہا کہ آیت نور کیس کے حوالے سے تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔بابر نواز خان نے کہا کہ آیت نور کیس کے حوالے سے موجود تحفظات سے آر پی او ہزارہ کو آگاہ کردیا گیا ہے انہوں نے ہری پور کے عوام کو یقین دلایا کہ آیت نور کیس میں انصاف ہوگا۔دوسری جانب 27ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ 27ستمبر کو لانگ مارچ نہیں ہوگا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگ صوابی میں جمع ہوں گے اور وہاں سے واپس چلے جائیں گے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عوام کو لانگ مارچ کے حوالے سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے۔