پشاور(سی بی این پاکستان ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، ہزاروں لیٹر مضرِ صحت دودھ اور آئس کریم برآمد کر کے تلف کر دی گئی۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان میں رشکئی انٹرچینج پر دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکر سے کیمیکل ملا 3500 لیٹر دودھ پکڑ کر موقع پر تلف کیا گیا۔اسی طرح پشاور میں ایک گاڑی سے 40 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 300 لیٹر مس لیبل آئس کریم قبضے میں لی گئی۔چارسدہ اور ہری پور میں بھی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 180 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 150 لیٹر غیر معیاری آئس کریم برآمد کر کے ضائع کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں۔
19
