Home پاکستانمشیرسیاحت خیبرپختونخواہ کا صوبے بھر میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کا حکم

مشیرسیاحت خیبرپختونخواہ کا صوبے بھر میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کا حکم

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان ) وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے مشیربرائے سیاحت عدیل اقبال ملک نے کے پی کے ٹورازم اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں بارشوں اور فلش فلڈکے خطرات کے پیش نظرسیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرئے’انہوں نے وزارت سیاحت کے ماتحت اداروں اور خودمختار اتھارٹیزکو بھی لینڈسلائیڈنگ’فلش فلڈ اور تیزبارشوں کے دوران پیش پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری سازوسامان اور عملہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ،ترجمان کے پی کے ٹورازم اتھارٹی کے مطابق صوبائی مشیر کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو اعلامیہ ارسال کیا گیا ہے اس کے علاوہ معلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوکل گورنمنٹ کے ادارے’مشنری اور افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. اعلامیے میں اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی’کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے مشنری اور عملے کو مرکزی شاہرا?ں اور ایسے علاقوں میں تعینات رکھیں جہاں لینڈسلائیڈنگ ’ ’فلش فلڈاور مٹی کے تودے گرنے کے امکان زیادہ ہوں،انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ’محفوظ سیاحت وزارت کی اولین ترجیج ہے انہوں نے سیاحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ برسات کے موسم میں دریا?ں’ندی’نالو ں اور جھیلوں میں جانے سے گریزکریں’اس کے علاوہ ہائیکنگ کے دوران پہاڑوں پر جنگلات کے زیادہ اندر بھی ناجائیں. عدیل اقبال ملک نے کہا کہ ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرکے صوبے بھر کے سیاحتی علاقو ں میں انہیں اپنے اپنے ڈیوٹی کے مقامات پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ’گرمیوں کے سیزن کے خاتمے کے بعد ریسکیو1122کے تعاون سے محکمہ سیاحت ٹورازم پولیس اورمحکمے کے فیلڈ سٹاف کی فوری طبی امدادکے لیے تربیتی پروگرام منعقد کروائے جائیں گے ’اس سلسلہ میں پاکستان ہلال احمر سے بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ ہنگامی صورتحال میں زحمیوں کی مرہم پٹی اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے محکمہ سیاحت اور ماتحت اداروں کے افسران اور فلیڈ سٹاف کو تربیتی کورس کروائے.