Home پاکستانضلع کرم میں دھماکہ، زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ضلع کرم میں دھماکہ، زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)ضلع کرم میں دھماکہ سے علاقے میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کرم میں دھماکہ اپر کرم کے علاقے پیواڑ خمزے کلی میں ہوا، جو کہ ایک مائن دھماکہ تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تھانہ پیواڑ کی حدود میں پیش آنے والے مائن دھماکے میں زخمی ہونے والے کی شناخت شبیر حسین ولد نوروز علی کے نام سے ہوئی ہے، اس موقع پر مقامی افراد نے ایک قدم آگے آ کر زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی متعدد مائن دھماکے ہوچکے ہیں، پیواڑ خمزے میں رونما ہونے والے اس واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔