3
لزبن: (سی بی این سپورٹس) آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے ورلڈ مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے مکسڈ ڈبلز کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اعصام اورنینا ہرمن نے پرتگال کے فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔مینز ڈبلز میں اعصام الحق اورعقیل خان نے سلور میڈل حاصل کیا، پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر 4 میڈلز جیتے۔
