لاہور: (سی بی این پاکستان ) لاہور کے علاقے بھٹہ محمد دین کالونی میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے ایک 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سکھ نہر کے قریب گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، حادثے میں 2 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد جاں بحق ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شاہدہ ، 52 سالہ ثمینہ ، 25 سالہ مجاہد اور 7 سالہ حماد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 19 سالہ ثانیہ، 23 سالہ ناصر ، 35 سالہ زاہد ، 14 سالہ سحر ، 50 سالہ شاہد ، 44 سالہ صابر شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے تحت ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے، اس آپریشن میں ریسکیو کی 6 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ 20 ریسکیورز موقع پر موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باغبانپورہ میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور اور دیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے ، زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی گئی۔
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی
12
