13
پشاور(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور میں رات گئے ہونیوالی شدید بارش سے بڈھنی پل کے قریب گھروں میں پانی داخل ہو گیا، گلیاں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، امدادی کارروائیاں اور سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 70 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
