Home پاکستانحکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ

حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ

by adnan Shahid

اسلام آباد:(سی بی این پاکستان) حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس اگست میں بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد طلب کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اب دونوں ایوانوں کے اجلاس انتخابات کے بعد منعقد ہوں گے۔پارلیمانی ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی، جبکہ حکومت متعدد اہم بلز بھی قانون سازی کے لیے ایوانوں میں پیش کرے گی۔