کراچی:(سی بی این پاکستان) شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کی شہباز کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم ڈاکو ایک سینٹری شاپ کے تالے کاٹ کر 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ دکاندار علی اصغر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں دکاندار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 17 جولائی کو معمول کے مطابق دکان بند کرکے گیا تھا تاہم 18 جولائی کو واپس آیا تو دکان کے تالے کٹے ہوئے اور شٹر ٹوٹا ہوا ملا۔متاثرہ دکاندار کے مطابق ملزمان دکان سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی سینٹری آئٹمز لے گئے۔
کراچی، ڈیفنس فیز 6 کی سینٹری شاپ سے 12 لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ لیا گیا
18
