Home بین الاقوامیسعودی شہر ریاض میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

سعودی شہر ریاض میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

by adnan Shahid

ریاض: (سی بی این پاکستان) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلنڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کا شکار بدقسمتی سے 6 اوورسیز پاکستانی بھی بنے۔پاکستانی سفارت خانے کے مطابق جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔