Home پاکستانپندرہ سالہ مریم صدیق نے پاکستان کیلئے نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

پندرہ سالہ مریم صدیق نے پاکستان کیلئے نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

by adnan Shahid

کراچی: ( سی بی این پاکستان) کراچی کی پندرہ سالہ مریم صدیق نے بھارت کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر پاکستان کیلئے ایک نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔مریم صدیق نے صرف ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں اے سی سی اے کے تمام سترہ پرچے کامیابی سے پاس کر لئے اور یہ سنگ میل عبور کر کے دنیا کی کم عمر ترین امیدوار بن گئیں۔اس شاندارکامیابی کے ساتھ مریم صدیق نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ایک امیدوار کے پاس تھا۔پندرہ سالہ مریم صدیق کی اس غیر معمولی کامیابی پر تعلیمی حلقوں اور عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لئے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔