Home پاکستانپاکستان بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

پاکستان بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی تھی۔ ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس آج بھی معطل رہیگی۔ محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی گئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جمعہ کو جیکب آباد تک محدود رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔