Home پاکستانتعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف سی سی ڈی کا ہنگامی ایکشن پلان تیار

تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف سی سی ڈی کا ہنگامی ایکشن پلان تیار

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این پاکستان) سی سی ڈی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے ہنگامی ایکشن پلان تیار کرلیا۔تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح میں منشیات فروشی کے خلاف قانون فوری حرکت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق طلبہ و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے بڑے نیٹ ورکس اور ڈیلرز کے خلاف قانون مکمل طور پر حرکت میں آچکا ہے۔ والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی عادات اور روزمرہ کے معمولات پر خصوصی نظر رکھیں۔سی سی ڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کی بلاخوف نشاندہی کریں۔ ترجمان کے مطابق عوام کے تعاون سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔