Home پاکستاناسلام آباد میں لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے گارڈ کیخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اسلام آباد میں لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے گارڈ کیخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

by adnan Shahid

اسلام آباد:(سی بی این پاکستان) وفاقی دارالحکومت کے علاقے لوہی بھیر میں سکیورٹی گارڈ کی لڑکی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سکیورٹی گارڈ نوجوان لڑکی کو قریبی پارک سے ڈرا کر سیکورٹی کیبن میں لایا اور اُس سے نازیبا حرکات کرنے لگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت پر تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، سیکورٹی گارڈ سوسائٹی کے داخلی دروازے پر چیکنگ پر تعینات ہے۔پولیس نے ملزم مسعود کر گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔