Home پاکستانمانسہرہ میں رشتے کے تنازعے پر خونریزی، تین سگے بھائی بے دردی سے قتل

مانسہرہ میں رشتے کے تنازعے پر خونریزی، تین سگے بھائی بے دردی سے قتل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )ضلع مانسہرہ کے علاقے بیدرہ چوک، کرکلا میں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین بھائی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں نذیر، قصیر اور فیصل گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم سے دو ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔