Home پاکستانبہاولنگر: سرکلر روڈ پر بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

بہاولنگر: سرکلر روڈ پر بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

by adnan Shahid

بہاولنگر: (سی بی این پاکستان) سرکلر روڈ پر بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 60 سال تھی، عمر گھر کے باہر کھڑا تھا جب اس نے بند دکان کے شٹر کو چھو لیا، جس میں کرنٹ تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمر کو کرنٹ لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، اور دم توڑ گیا۔