(سی بی این پاکستان ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں مسلح رہزن سرگرم ہو گئے، سول کوارٹر کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک سونے کے تاجر سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ تاجروں نے واردات سے قبل 488 گرام سونا فروخت کیا تھا، جس کی رقم 1 کروڑ 78 لاکھ روپے گاڑی کی ڈگی میں رکھی گئی تھی۔پولیس رپورٹ کے مطابق جب تاجر راستے میں ایک دکان سے سامان لینے کے لیے رکے تو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، گاڑی کی ڈگی سے نقد رقم نکالی اور فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، جائے وقوعہ اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔
بھانہ ماڑی میں مسلح رہزن سرگرم، سونے کا تاجر کروڑوں روپے سے محروم
13
