25
کراچی: (سی بی این پاکستان) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ نوجوان میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مریض کو مزید علاج کے لیے سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق مریض کو تیز بخار اور ناک سے خون آنے کی علامات کے باعث اسپتال لایا گیا، جبکہ ابتدائی طبی معائنے میں پلیٹ لیٹس اورہیموگلوبن کی سطح میں شدید کمی اورجگر کے انزائمز معمول سے زیادہ پائے گئے۔
