Home پاکستانشہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

by adnan Shahid

کراچی: (سی بی این پاکستان) شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص کو سندھ انفیکشن ڈزیز ہسپتال لایا گیا تھا۔ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے جن میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔