Home پاکستانکراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل

کراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاو?ن کے دوران 38 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر افغان کیمپ منقتل کر دیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 20 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا،دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاو?ن کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اونگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس نے مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا،ملیر کینٹ پولیس نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں کو افغان کیمپ میں تعینات متعلقہ حکام مزید قانونی کارروائی کے تحت ان کی وطن واپسی کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔