(سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں افغانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، اس دوران 42 ہزار سے زائد افغانی وطن واپس بھجوائے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران افغان سیٹلمنٹ کے تین کیمپ مکمل طور پر خالی کرا دیے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نوشہرہ کے مختلف دیہات اور قصبوں میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے، تاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایسے پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، جو غیر قانونی افغان شہریوں کو کرائے پر مکان فراہم کر رہے ہیں یا کاروباری شراکت داری میں شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام کارروائیاں حکومتی پالیسی اور متعلقہ قانونی ضابطوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔ڈی سی نوشہرہ نے کہا کہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد افغان شہریوں کو سہولت کے ساتھ اپنے وطن واپس بھیجا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 42 ہزار سے زائد افغان شہری رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نوشہرہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور ضلعی انتظامیہ غیر قانونی قیام کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔
نوشہرہ میں افغانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 42 ہزار سے زائد ملک بدر
21
