Home پاکستانچار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

by adnan Shahid

ننکانہ صاحب: (سی بی این پاکستان) 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے بعد واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی، ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کیلئے فوری ناکہ بندی کی گئی۔ڈفر کھوکھراں روڈ پر پولیس ٹیم نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت فیصل ولد اللّٰہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے جو قتل اور زنا بالجبر کے مقدمہ کا نامزد ملزم تھا، کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔