Home پاکستاناڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

by adnan Shahid

راولپنڈی:(سی بی این پاکستان ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جیل ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔