کراچی (سی بی این پاکستان) کراچی شہرقائد کے علاقے ناظم آباد نجی اسپتال میں زچگی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، پیدائش کے بعد نومولود بچہ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا،،،،کراچی کے نجی اسپتال میں زچگی کے بعد نومولود مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی پیدائش ہونے سے ہی صاف انکار کردیا۔جس پر متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق خاتون کا 9 ماہ تک اسی اسپتال میں چیک اپ فالو اپ اور الٹراساؤنڈ ہوتے رہے، ڈلیوری کے لیے 27 اگست کی تاریخ دی گئی تھی، مقررہ تاریخ پر آپریشن ہوا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کی پیدائش ہی نہیں ہوئی، متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس الٹراساؤنڈ رپورٹس اور دورانِ حمل کے تمام طبی ریکارڈ بھی بطور ثبوت موجود ہیں۔متاثرہ خاندان نے پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ ایس ایچ او پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، نجی اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں زچگی کا انوکھا واقعہ، نومولود مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا،
24
