Home پاکستانکوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپ میں جھگڑا، ایک قیدی جاں بحق

کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپ میں جھگڑا، ایک قیدی جاں بحق

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپ جھگڑپڑے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال کے مطابق قیدیوں میں جھگڑا لنگر کی وجہ سے ہوا، جھگڑے میں اشرف نامی قیدی جاں بحق اور 4 قیدی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔میاں سالک جلال نے کہا کہ اسپتال ذرائع کی جانب سے 2 قیدیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعدآئی جی جیل خانہ جات اور پولیس کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔