Home پاکستانبلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

by adnan Shahid

کوئٹہ، پشاور: (سی بی این پاکستان) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے، متعدد دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جس میں 6دہشت گرد مارے گئے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقیمیں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔سکیورٹی فورسز کیآپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کی گئیں، بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیزمواد برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔