25
سوات:(سی بی این پاکستان)کبل کے علاقے ننگولی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے وابستہ فضل ربی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فضل ربی کے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے ننگولی فائرنگ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
