Home پاکستانٹانک میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی، 4افراد زخمی، بجلی کا نظام درہم برہم

ٹانک میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی، 4افراد زخمی، بجلی کا نظام درہم برہم

by adnan Shahid

ٹانک:(سی بی این پاکستان)گزشتہ شب شدید طوفان، تیز ہواؤں اور بارش نے ٹانک میں تباہی مچا دی، مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبے، دیواریں اور سولر پلیٹیں گر گئیں، جبکہ مختلف مقامات پر دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔شدید طوفان کے دوران سڑکوں پر درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے، جس کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی۔طوفان کے بعد کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق طوفان سے ہونے والے مجموعی نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔