Home پاکستانموسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کا وار، خیبرپختونخوا میں 163نئے کیسز کی تصدیق

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کا وار، خیبرپختونخوا میں 163نئے کیسز کی تصدیق

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان)موسم کی تبدیلی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں ہفتے صوبے میں ڈینگی کے 163کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 690 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے ایک ہزار 454مشتبہ کیسزبھی رپورٹ ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ ایک ہزار 23 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جبکہ پشاور316 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی صورتحال پر نگرانی اور کیسز کے اعداد و شمار مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔