19
(سی بی این پاکستان)سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے مصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ایران فرارہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
