Home پاکستانغیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے ٹیکس قوانین نافذ

غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے ٹیکس قوانین نافذ

by adnan Shahid

اسلام آباد:(سی بی این پاکستان): چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے ٹیکس رولز کی منظوری دے دی۔وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے ٹیکس رولز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا آمدن پر5 فیصد ٹیکس وصول کرنے کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔