22
لاہور:(سی بی این پاکستان) پنجاب حکومت نے وفاق سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش اور سگنل کمزورکرنیکی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کوخط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور اسے ڈاؤن گریڈکرنیکی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش کی درخواست بھی کی ہے۔
