Home دلچسپ و عجیببحرِ ہند کی گہرائیوں میں موجود لاکھوں سال قدیم قبرستان

بحرِ ہند کی گہرائیوں میں موجود لاکھوں سال قدیم قبرستان

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com

بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے بحرِ ہند کی تقریباً 23 ہزار فٹ گہرائی میں ایک عظیم الشان وہیل کا قبرستان دریافت کیا ہے، جس کی لمبائی تقریباً 745 میل بتائی جا رہی ہے۔

یہ حیرت انگیز دریافت جنوب مشرقی بحرِ ہند کے ڈائمینٹینا فریکچر زون میں ہوئی، جہاں وہیلوں کی باقیات کے ساتھ ساتھ کئی ایسی جاندار انواع بھی ملیں جو پہلے کبھی کہیں اور نہیں دیکھی گئیں۔

محققین کو یہاں جیلی فش، ٹیوب وارمز، برٹل اسٹارز، سمندری کھیرے، اسکواٹ لابسٹرز اور نمکین پانی کی سیپیاں ملیں، جن میں سے بعض ممکنہ طور پر سائنس کے لیے بالکل نئی انواع ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اس مقام پر موجود کچھ وہیل باقیات کی عمر 53 لاکھ سال تک پرانی ہو سکتی ہے، جو اسے دنیا کے قدیم ترین سمندری قبرستانوں میں شامل کرتی ہے۔