(سی بی این پاکستان)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کیعلاقے کنک وادی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نیچوکی پرحملے کی بزدلانہ کوشش کی، سیکیورٹی فورسزکی فوری اورمؤثر کارروائی سے دودہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فرارہونے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے تعاقب کے دوران مزید 7 خوارج مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوگیا،دوسری جانب تربت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید دو دہشت گرد ٹھکانے لگا دیے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے علاقے جوسک میں آپریشن کیا۔ فتنۃ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری ہیں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک
11
