Home پاکستانبحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع

بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این پاکستان) عرب میڈیا نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، یہ پائپ لائن مملکت کے مشرقی علاقوں میں موجود آئل فیلڈز سے خام تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک لے کر جاتی ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد اس پائپ لائن کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ ٹرمینل پر لوڈنگ کا عمل رک گیا تھا۔پاکستان نے آبنائے ہرمز کے راستے بحری ٹریفک میں کمی کے باعث سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ کا استعمال بڑھا دیا تھا۔