17
پشاور(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھروں کے ساتھ بازاروں اور کاروباری مراکز کی بھی چیکنگ کی جائے گی۔پشاور ریڈ زون اور حساس سرکاری مقامات پر پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اس دوران خصوصی کیمروں کے ذریعے گاڑیوں کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔
