Home پاکستانکوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے تھے،کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد شہید اور 140سے زائد زخمی ہوئے تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔