Home پاکستانکوہاٹ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن جاری، ایڈیشنل آئی جی پر دستی بم حملہ

کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن جاری، ایڈیشنل آئی جی پر دستی بم حملہ

by adnan Shahid

پشاور: (سی بی این پاکستان) کوہاٹ پولیس لائن پر خودکش حملہ کے بعد فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے، جس کے دوران دہشت گردوں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کوہاٹ میں آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آپریشن کی فرنٹ لائن سے نگرانی کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر دستی بم حملہ سے حملہ کیا، ہاتھ پر معمولی زخم آیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی دوبارہ فرنٹ لائن پر پہنچ گئے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جوانوں کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، ان کی موجودگی سے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے کہ کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہو گئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مقابلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ریسکیو حکام نے آج دو اہلکاروں کی لاشیں ملبے سے نکالیں اور کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دی ہیں، شہدا کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔