Home پاکستانسرگودھا میں گھر سے 40 سالہ شخص کی سرکٹی لاش برآمد

سرگودھا میں گھر سے 40 سالہ شخص کی سرکٹی لاش برآمد

by adnan Shahid

سرگودھا: (سی بی این پاکستان) سرگودھا کے علاقے میانی میں ایک گھر سے 40 سالہ شخص کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔مقتول کی شناخت محمد افتخار کے نام سے ہوئی، محمد افتخار چارپائی پر سویا ہوا تھا نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی، مقتول کے بھائی محمد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، موت کی اصل وجہ کا تعین قانونی و تفتیشی عمل کے بعد ہوگا۔