Home پاکستانسانحہ پمزمیں زندہ بچ جانے والی بچی چل بسی، جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی

سانحہ پمزمیں زندہ بچ جانے والی بچی چل بسی، جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی

by adnan Shahid

ّ(سی بی این پاکستان)اسلام آباد پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہارگئی۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے دوران ایک نرس نے بچی ایزل کو بحفاظت نکال لیا تھا،جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج رکھا گیا۔تاہم ایزل بھی دورانِ علاج انتقال کرگئی،جس کے بعد پمز اسپتال آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔