Home پاکستانایف آئی اے کی کارروائی، مبینہ بدنام زمانہ انسانی سمگلر دھر لیا گیا

ایف آئی اے کی کارروائی، مبینہ بدنام زمانہ انسانی سمگلر دھر لیا گیا

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بدنام زمانہ انسانی سمگلر دھر لیا گیا۔حکام کے مطابق خفیہ معلومات پر چارسدہ روڈ پشاور میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کی، اور اس دوران مبینہ بدنام زمانہ انسانی سمگلر و ایجنٹ فیروز خان ولد امیر محمد سکنہ سوڑی زئی پایان پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم پر شکایت کنندہ آصف خان سے مبینہ طور پر 9ہزار امریکی ڈالر، 3 ہزار 500 امریکی ڈالر اور 4 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ کو روس سے بیلاروس / پولینڈ کے زمینی راستے سے جرمنی بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔