Home پاکستانملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ملک بھر میں ڈینگی کا سیزن شروع ہوگیا،اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے سات ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔پمز اسپتال میں زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کا ڈھیر ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا، جہاں پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا موجود ہے،پمزاسپتال آنیوالی خواتین اوربچوں کی صحت کوڈینگی کے خطریکاسامنا ہے،ایم سی ایچ کے سامنے موجود کچرے کیڈھیر میں جگہ جگہ پانی جمع ہے،پرانے ٹائرز،ڈرمز اوربالٹیوں میں ڈینگی لاروا واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ایک طرف زچہ و بچہ اسپتال، تو دوسری جانب چلڈرن اسپتال،مگر دونوں اسپتالوں کے عین سامنے صفائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال تشویشناک بنا دی ہے،ڈینگی کیسیزن میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے لاروا تلف کرنے اور صفائی کے خصوصی اقدامات ضروری ہیں،تاہم پمز انتظامیہ اورسی ڈی اے کی جانب سیتاحال مؤثر صفائی کے انتظامات نظر نہیں آتے۔