Home پاکستانکراچی: میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، کئی افراد زخمی

کراچی: میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، کئی افراد زخمی

by adnan Shahid

کراچی:(سی بی این پاکستان) نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کے لیے طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر احتجاج کے دوران دو گروپس آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، واقعیکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب میر رضا کے والد میر حسین، والدہ اور بہن نے جماعت اسلامی دھرنیمیں شرکت کی جہاں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ودیگر نے ان کا خیر مقدم کیا۔میر رضا کے والد میر حسین نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سسٹم ایسا ہوگیا ہے کہ وہ مجرموں کی پشت پناہی کررہا ہے، جس سسٹم کے خلاف ہماری لڑائی ہے وہ پوری مشینری کے ساتھ ہمارے مقابلے میں کھڑا ہوا ہے۔