Home پاکستانربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

by adnan Shahid

کراچی:(سی بی این پاکستان)ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند 11 ستمبر کو صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔سپارکو ترجمان کے مطابق 12 ستمبر کو شام کے وقت ربیع الثانی کا ہلال نظر آنے کا امکان ہے۔ساحلی علاقوں میں چاند آنکھ سے جبکہ دیگر علاقوں میں دوربین کی مدد سے دیکھا جاسکے گا۔سپارکو کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ربیع الثانی کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔